مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کی کمانڈ نے ایک بیان میں گزشتہ دنوں سعودی حمایت یافتہ عناصر کے خلاف ہونے والی جنگ میں حاصل ہونے والی اہم کامیابیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
یمنی مسلح افواج کی کمانڈ کے مطابق اہم کامیابیاں مندرجہ ذیل ہیں:
1. تعز اور الحدیدہ صوبوں کے 6 علاقوں سے سعودی فورسز کو نکال باہر کیا گیا، جن کا مجموعی رقبہ 5400 مربع کلومیٹر ہے۔
2. سعودی حمایت یافتہ فورسز کے 7 فوجی گروپوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں 38 بٹالین شامل تھیں، جبکہ ان کے سینکڑوں اہلکار ہلاک، زخمی یا گرفتار ہوئے۔
3. مغربی ساحل پر سعودی حمایت یافتہ عناصر کی کئی سال سے قید میں موجود متعدد قیدیوں کو آزاد کروایا گیا۔
4. یمنی مسلح افواج نے اللہ کی مدد سے سعودی جنگی طیاروں کے خلاف 32 دفاعی کاروائیاں انجام دیں اور ان کے 9 طیارے مار گرائے۔
آپ کا تبصرہ